اسلام آ باد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بڑے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق، شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ صنعتی شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز سے اقامہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
کابینہ کا یہ فیصلہ اقتصادی و ترقیاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا، جس کا مقصد ملک کی صنعت کو مزید مضبوط بنانا، اس کی عالمی مسابقت بڑھانا اور اسے طویل مدتی بنیادوں پر مستحکم کرنا ہے۔اس اقدام کو سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وژن کے تحت ایسی صنعتی معیشت تشکیل دینے کا ہدف ہے جو مضبوط، جدید اور تیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ماہرین کے مطابق صنعتی شعبے سے غیر ملکی کارکنوں کی فیس ختم ہونے سے نہ صرف سرمایہ کاری بڑھے گی بلکہ مقامی صنعت بھی زیادہ تیزی سے ترقی کر سکے گی۔















































