منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

سہارن پور (این این آئی )بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارن پور میں ایک شخص اپنی دوست کا سر کاٹ کر قتل کرنے کے بعد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہو گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور بلال کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی لائیو ان پارٹنر 30 سالہ عما کو قتل کر کے جنگلات میں پھینک دیا اور بعد ازاں اپنی شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا۔پولیس کے مطابق عما کی لاش ہریانہ کے کالیسار نیشنل پارک کے قریب پائی گئی، جس نے ریاستی سرحد عبور کرنے والی تحقیقات کو جنم دیا۔تحقیقات کے مطابق 6 دسمبر کی شام بلال نے عما کو سہارنپور سے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر تقریبا 6 گھنٹے تک مختلف مقامات پر گھمایا، بعد میں اسے لال دھانگ گھاٹی کے قریب ایک سنسان مقام پر لے جا کر مبینہ طور پر قتل کر دیا اور لاش کا سر قلم کر دیا۔

قتل کے بعد بلال سہارنپور واپس آ گیا اور اپنی آنے والی شادی کی خریداری میں مصروف ہو گیا، جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔بعد ازاں بلال کو گرفتار کر لیا گیا اور تفتیش کے دوران اس نے پولیس کو عما کے چھپائے گئے سر کے مقام تک لے جا کر اس کی نشان دہی کی، پولیس اب بھی جرم میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تلاش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق عما کی عمر 30 سال تھی اور وہ اپنے 13 سالہ بیٹے کے ساتھ سہارنپور میں اکیلی رہ رہی تھی، وہ بلال کے ساتھ تقریبا 2 سال سے تعلقات میں تھی، الزام ہے کہ بلال نے اس کے تمام اخراجات برداشت کیے۔تحقیقات میں سامنے آیا کہ بلال یہ تعلق ختم کرنا چاہتا تھا تاکہ دوسری عورت سے شادی کر سکے اور قتل کا منصوبہ بھی اسی مقصد کے تحت بنایا گیا۔

مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق عما کی زندگی ذاتی مسائل سے بھرپور رہی ہے، تقریبا 15 سال قبل اس نے اپنی شادی سے ایک دن پہلے گھر چھوڑ دیا تھا، بعد میں شادی کی اور کچھ سال بعد اسے طلاق ہو گئی، تقریبا ڈیڑھ سال پہلے اس نے شوہر سے طلاق لی تھی اور بیٹے کی کفالت کا دعوی نہیں کیا۔پولیس کے مطابق عما کے بھائی نے بتایا کہ اہلِ خانہ کو قتل کی خبر اس وقت پتہ چلی جب پولیس نے تفتیش کے دوران رابطہ کیا۔مقتولہ کے بیٹے نے بتایا کہ اس کی والدہ نے واقعے سے تقریبا 15 دن قبل مختصر ملاقات کے لیے آ کر اس کے لیے کچھ کپڑے چھوڑے تھے اور وہ اس کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی۔پولیس نے ملزم بلال کو حراست میں لے لیا، جبکہ واقعے کی فرانزک تحقیقات اور باقی شواہد کی بازیابی کے لیے کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…