پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

datetime 9  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)خلیجی ممالک میں عیدالفطر کے حوالے سے شوال کے چاند سے متعلق ایک نئی فلکیاتی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق العجیری سائنٹیفک سینٹر نے اپنے حسابات کی بنیاد پر چاند کی رویت کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔سینٹر کے مطابق فلکیاتی اندازوں کے تحت بدھ 18 مارچ 2026 (29 رمضان المبارک) کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس روز کویت سمیت بیشتر خلیجی ممالک میں چاند سورج غروب ہونے سے پہلے ہی افق سے نیچے چلا جائے گا، جس کی وجہ سے فلکیاتی لحاظ سے اس کا نظر آنا ممکن نہیں ہوگا۔العجیری سائنٹیفک سینٹر کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش جمعرات 19 مارچ کو کویت کے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 4 بج کر 23 منٹ پر ہوگی۔ چونکہ یہ وقت اس دن کے غروب آفتاب کے بعد رویت سے متعلق حالات سے مطابقت نہیں رکھتا، اس لیے اس سے ایک رات پہلے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ان فلکیاتی اندازوں کی روشنی میں توقع کی جا رہی ہے کہ رمضان المبارک کے 30 روز مکمل ہوں گے۔

اس حساب سے جمعرات 19 مارچ غالباً رمضان کا آخری دن ہوگا جبکہ جمعہ 20 مارچ 2026 کو عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے۔سینٹر نے واضح کیا کہ ہجری مہینوں کے آغاز کا حتمی اعلان متعلقہ ممالک کے مجاز حکام ہی کریں گے، جو شرعی اصولوں اور باقاعدہ رویتِ ہلال کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…