لاہور (این این آئی) ڈی ایس پی عثمان حیدر کی جانب سے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے کیس میں ایک اور نیا موڑ آگیا ، لڑکی کی لاش ملنے پر302کی دفعات کے تحت مقدمہ درج نہ کرنے پرایس ایچ او کاہنہ اور اے ایس آئی کو معطل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ کاہنہ پولیس نے لڑکی کی لاش ملنے پر پوسٹمارٹم کروایا اور صرف 174کی کارروائی کی، کاہنہ پولیس نے دفعات 302 کامقدمہ درج نہیں کیا اور لاش کی لاوارث تدفین کر دی۔ جس پر ایس ایچ او کاہنہ، چوکی انچارج صوئے آصل محمد ذوالفقار اور اے ایس آئی اللہ رکھا کو معطل کیا گیا۔



















































