جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

21 سال قبل گم ہونے والی عشرت بالآخر اپنے گھر واپس پہنچ گئی

datetime 23  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) حافظ آباد میں 21سال قبل گم ہوجانے والی ننھی عشرت بالآخر اپنے گھر والوں کو واپس مل گئی۔سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم نے ایک اور ناقابلِ یقین کامیابی حاصل کرلی، 21سال سے گمشدہ عشرت کو بالآخر اس کے اہلِ خانہ سے ملادیا گیا۔2005ء میں حافظ آباد سے لاپتہ ہونے والی ننھی عشرت 2025ء میں اپنے گھر واپس لوٹ آئی۔ سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے عشرت کا انٹرویو ایدھی ہوم لاہور میں ریکارڈ کیا اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔یہ ویڈیو دیکھ کر ایک محلہ دار نے عشرت کو پہچان لیا اور اس کی اطلاع اس کے بھائی کو دی۔ بھائی نے ویڈیو دیکھتے ہی اپنی بہن کو فورا شناخت کرلیا۔

میرا پیارا ٹیم نے تمام تصدیقی مراحل مکمل کرنے کے بعد عشرت کو اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا، جس کے بعد گھر میں خوشیوں کی فضا قائم ہوگئی۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق میرا پیارا ٹیم اب تک 40ہزار سے زائد گمشدہ افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملا چکی ہے۔ ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی گمشدہ شخص کے بارے میں معلومات ہوں تو 15پر کال کر کے 3 دبائیں تاکہ متعلقہ ٹیم فوری رابطہ کر سکے۔یہ ایک اور ثبوت ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ہمدردی کا امتزاج جب ساتھ چلے تو گمشدہ امیدیں بھی گھر لوٹ آتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…