ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ایک خوش نصیب نے 100 ملین درہم کی تاریخی لاٹری جیت لی۔یو اے ای لاٹری نے فاتح کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی لیکن سوشل میڈیا پر ایک مختصر آڈیو کال جاری کی گئی جس میں یو اے ای لاٹری کا نمائندہ لاٹری جیتنے والے کو اطلاع دیتا ہے کہ آپ جیک پاٹ جیت گئے ، جس پر حیرت زدہ فاتح صرف یہی کہہ سکا، اوہ مائی گاڈ ۔خوش قسمت شخص نے ساتوں نمبر درست چن کر لاٹری جیتی جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تقریبا 7 ارب 65 کروڑ 51 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔
یو اے ای لاٹری سسٹم اماراتی حکومت سے مکمل طور پر قانونی اور منظور شدہ ہے جو 2023 میں قائم کی گئی اماراتی گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت کام کرتا ہے۔لکی ڈے ڈرا ہر دو ہفتے میں منعقد ہوتا ہے اور براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔ اس لاٹری سسٹم میں متحدہ عرب امارات میں مقیم 18 سال سے زائد عمر کے رہائشی ہی اس لاٹری میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔















































