چمن(این این آئی)ڈائریکٹوریٹ ٹرانزٹ ٹریڈ کسٹمز نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی کا طریقہ کار جاری کر دیا۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کارگو آپریشن 3 مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا، ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ بحال ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں ان 9گاڑیوں کو کلئیر کیا جائے گا جو فرینڈشپ گیٹ بند ہونے پر واپس بھیجی گئیں، دوسرے مرحلے میں این ایل سی سے واپس 74گاڑیوں کا پراسیس کیا جائے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تیسرے مرحلے میں ہالٹنگ یارڈ کی 217گاڑیوں کو سرحد پار جانے کی اجازت دی جائے، واپس آنے والی گاڑیوں کی نقل و حمل کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔















































