جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

وائٹ بال سیریز کیلیے قومی اسکواڈز کا اعلان، بڑے ناموں کی واپسی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے 15 جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے 16 کھلاڑیوں کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوئی ہے، جب کہ نوجوان کھلاڑی عثمان طارق کو پہلی بار قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک شیڈول ہے، جبکہ ون ڈے میچز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی۔ بعد ازاں، سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان طارق۔

ریزرو کھلاڑی:
فخر زمان، حارث رؤف، سفیان مقیم۔

ون ڈے اسکواڈ:
شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…