منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سونا9ہزار100روپے مہنگا،تولہ چاندی 10ہزارسے متجاوز

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعہ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ جاری رہا، جس کے باعث قیمتی دھاتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے سستا ہو کر 279 روپے 86 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 279 روپے 87 پیسے پر اختتام پذیر ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بدھ کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 94 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 923 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پہلی مرتبہ سونا 5 لاکھ 15 ہزار 662 روپے فی تولہ کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7 ہزار 802 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے میں فروخت ہونے لگا۔واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی اور قیمت 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے رہی تھی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں فی تولہ چاندی 372 روپے اضافے کے بعد پہلی بار 10 ہزار روپے کی حد عبور کرتے ہوئے 10 ہزار 275 روپے تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…