لاہور (این این آئی) پبلک ٹرانسپورٹ میں معذوری کا بہانہ بناکر شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے والی جیب تراش خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈولفن ٹیم نے دوران پیٹرولنگ شہری کی اطلاع پر ملزمہ کو فردوس مارکیٹ سے تحویل میں لیا، ملزمہ نے سوار ہونے سے قبل معذور ہونے کا ڈرامہ رچایا، بزرگ شہری مدد کرنے کے چکر میں اپنی جیب کٹوا بیٹھا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ نے شہری محمود کی جیب سے 70ہزار کیش نکال لیا تھا جو ملزمہ کے قبضے سے برآمد کرلیا گیا، ملزمہ شازیہ کو کارروائی کیلئے چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے 7/24شاہراہوں پر موجود ہے۔















































