لاہور( این این آئی)سیف سٹی اتھارٹی نے پنجاب میں ذہنی دبائوکا شکار افراد کیلئے مخصوص سہولت کا آغاز کردیا ، ناامیدی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں 15پر کال کرکے ماہر نفسیات سے رابطہ ہو گا ۔ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق شدید ذہنی دبا ئوکی صورت میں پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پرکال کرکے سات ملانے پر شہری کا رابطہ ماہر نفسیات سے کروائے گا ۔ ماہر نفسیات بروقت کونسلنگ سے متاثرہ شہری کو کسی بھی طرح کے انتہائی اقدام سے بچنے کیلئے قائل کرے گا ۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال کے دوران 2269افراد کو ون فائیو پر کال کرنے پرخودکشی یا نقصان دہ اقدام سے بچایا گیا ہے ۔ موصول ہونے والی کالز میں سے 56فیصد مرد جبکہ 44 فیصد خواتین کی تھیں ۔















































