اتوار‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ، طیارہ 35 مسافروں کو ایئرپورٹ پر بھول کر پرواز کر گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک مسافر طیارہ تقریباً 35 افراد کو ایئرپورٹ پر چھوڑ کر بغیر ان کے روانہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلائٹ ایل ایس 879 مانچسٹر سے اسپین کے لیے روانہ ہونا تھی۔تفصیلات کے مطابق اسپین کے ساحلی علاقوں میں تعطیلات گزارنے کے خواہشمند مسافروں نے بورڈنگ پاس دکھانے کے بعد طیارے کی جانب جانے کی کوشش کی، تاہم جب وہ مقررہ مقام پر پہنچے تو وہاں جہاز کے بجائے بند راستہ موجود تھا۔ مسافروں کو یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ طیارہ موجود ہی نہیں تھا۔

متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً 40 منٹ تک ایئرپورٹ پر ادھر اُدھر بھٹکتے رہے اور اس انتظار میں رہے کہ شاید عملے کا کوئی رکن دروازہ کھول دے یا انہیں کسی شٹل سروس کے ذریعے طیارے تک پہنچایا جائے، مگر ایسا کچھ نہ ہوا۔ایک مسافر کے مطابق جب طویل انتظار کے بعد انہوں نے واپس جا کر معلومات حاصل کیں تو انہیں بتایا گیا کہ طیارہ پہلے ہی ان کے بغیر پرواز کر چکا ہے۔ دوسری جانب ایئرلائن انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…