قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے IMF سے مذاکرات آج سے دوحہ میں شروع ہوں گے

17  مئی‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لا ئن ) پاکستان کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سے مذاکرات آج(بدھ) سے دوحہ میں شروع ہوں گے، جو 25 مئی تک جاری رہیں گے۔پاکستانی وفد کی سربراہی سیکرٹری خزانہ کریں گے جبکہ پاکستانی وفد میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے نمائندے شریک ہوں گے اور تکنیکی مذاکرات کے بعد پالیسی مذاکرات میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول، بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 86 روپے 71 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اگر پاکستان کے مذاکرات کامیاب ہوگئے تو ایک ارب ڈالر کی قسط فوری جاری کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا اگلے مالی سال ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1100 ارب روپے تک بڑھانے کا مطالبہ ہے، آئی ایم ایف پالیسی ریٹ میں بھی کم ازکم ایک فیصد تک اضافے کا مطالبہ کررہا ہے۔۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…