ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

خواتین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا مقابلہ 19 سالہ مسلم طالبہ نے جیت لیا ،جانتے ہیں اس کا تعلق کس مسلمان ملک سے ہے ؟

datetime 1  جنوری‬‮  2020 |

ڈھاکہ( آن لائن ) بنگلہ دیش میں پہلی بار ہونے والی خواتین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا مقابلہ 19 سالہ مسلم طالبہ نے جیت لیا ہے۔بنگلہ دیش کی پہلی باڈی بلڈر کا ٹائٹل جیتنے والی احونا رحمان اور دیگر مقابلے میں شریک خواتین نے تنقید اور تنازعے سے بچنے کے لیے مکمل لباس زیب تن کر کے باڈی بلڈنگ مقابلے میں شرکت کی۔مقابلہ جیتنے  والی پہلی خاتون باڈی بلڈر احونا رحمان نے ملک بھر کی

لڑکیوں پر زور دیا کہ وہ ایسے کھیلوں میں شرکت کے لیے ہچکچانے کے بجائے اس کی تقلید کریں۔مقابلہ جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کے لیے میں نے دن رات ایک کیا، مسلسل ورزش کی، متوازن خوراک لی اور مثبت سوچ کے ساتھ مقابلے میں شرکت کی۔آحونا رحمان کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے ذہن میں کبھی داخل نہیں ہوئی کہ شاید کوئی میرے جسم دکھانے سے مجھ پر تنقید کرے گا۔ اس حوالے سے فٹنس سینٹر چلانے والے میرے بھائی نے ہمیشہ میری حوصلہ افرائی کی۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہمیں بتایا گیا کہ مقابلے میں پہننے کے لیے خاص لباس دیا جائیگا۔ مہیا کردہ لباس بنگلہ دیش کے عمومی ماحول کے حساب سے مکمل مطابقت رکھتا تھا۔بنگلہ دیش باڈی بلڈنگ کے جنرل سیکرٹری نذرالاسلام کا کہنا ہے کہ خواتین باڈی بلڈنگ چیمئن شپ مقابلے کو عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست پزیرائی ملی ہے۔ مقابلہ کرانے کا مقصد کھیل اور صحت دونوں کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مذہبی اور ثقافتی روایات کی وجہ سے ڈریس کوڈ کے حوالے سے بڑے محتاط تھے۔ ہم نے لڑکیوں کے لیے لمبی آستین والی شرٹس اور لیگنگ کا انتخاب کیا، اور یہ ڈریس مکمل آرام دہ تھا۔نذرالاسلام نے پیش گوئی کی کہ اس مقابلے کے بعد بنگلہ دیش بھر میں خواتین جیمنیزم کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جہاں خواتین کے لیے ملازمت کے مواقے بھی پیدا ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…