جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو سیمی فائنل میں فتح کا جشن مہنگا پڑنے کا امکان

datetime 16  جولائی  2026 |

نیویارک (این این آئی)ارجنٹائن کی قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ سیمی فائنل میں فتح کے بعد فیفا کی جانب سے ممکنہ تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

میچ کے اختتام پر ارجنٹائنی کھلاڑیوں نے جشن مناتے ہوئے ایک بینر اٹھایا جس پر ہسپانوی زبان میں لاس مالویناس سون ارجنٹیناس لکھا تھا، جس کا مطلب ہے فاک لینڈ جزائر ارجنٹائن کے ہیں۔ فاک لینڈ جزائر برطانیہ کے زیر انتظام خطہ ہیں تاہم ارجنٹائن طویل عرصے سے ان پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں انہی جزائر کے تنازع پر جنگ بھی ہوئی تھی جس میں سیکڑوں فوجی جان سے گئے تھے۔فیفا اس سے قبل بھی 2014 میں اسی نوعیت کے بینر کی نمائش پر ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن پر جرمانہ عائد کر چکا ہے کیونکہ عالمی ادارے کے قوانین کھیل کے میدان میں سیاسی پیغامات کی اجازت نہیں دیتے۔ دوسری جانب ارجنٹائن کی نائب صدر وکٹوریہ ویارویل نے سوشل میڈیا پر اس بینر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فاک لینڈ ارجنٹائن کے ہیں اور یہ معاملہ صرف ایک فٹبال میچ نہیں تھا۔

انہوں نے میچ سے قبل بھی سخت مؤقف اختیار کیا تھا۔اس کے برعکس ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ لیونل اسکالونی نے واضح کیا تھا کہ فٹبال اور سیاست کو ایک دوسرے سے نہیں ملانا چاہیے۔ان کے مطابق ماضی کی جنگ ایک افسوسناک حقیقت ہے لیکن میدان میں توجہ صرف کھیل پر رہنی چاہیے۔واضح رہے کہ سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 1ـ2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…