منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی

datetime 18  جولائی  2026 |

اسلام آباد /لندن(این این آئی) پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف برطانوی سرزمین کے استعمال سے متعلق خدشات پر برطانوی حکومت متحرک ہوگئی۔

برطانوی ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں پرامن احتجاج اور آزادی اظہار کے مطلق حقوق نہیں، ان کی قانونی حدود ہیں، پرامن احتجاج کا حق صرف قانون کے دائرے میں ہے، تشدد، دھمکی اور خوف پھیلانے کی اجازت نہیں۔ہوم آفس نے کہا کہ آزادی اظہار ،نفرت، تشدد پر اکسانے یا مجرمانہ رویے تک نہیں پھیلتی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مظاہروں کے خلاف پولیس کو کارروائی کے مکمل اختیارات حاصل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوام کو ہراساں کرنے، خوف یا بے چینی پھیلانے والے مظاہروں پر قانونی پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ نفرت انگیزی اور عوام کو ڈرانے دھمکانے سے متعلق جرائم پر قانون پوری سختی سے نافذ ہوگا۔پرامن احتجاج اور عوامی تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے، برطانوی حکومت نے احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لیا تاکہ آزادی اظہار اور عوامی تحفظ میں متوازن حدود برقرار رہیں۔

برطانوی حکومت نے احتجاج اور نفرت انگیز جرائم کے قوانین کا جائزہ لینے کے لیے لارڈ میکڈونلڈ کی سربراہی میں ریویو کرایا۔ریویو میں آزادی اظہار، پرامن احتجاج اور عوامی تحفظ کے درمیان متوازن حدود کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ برطانوی حکومت کے مطابق ریویو یہ بھی دیکھے گا کہ موجودہ قوانین نفرت انگیزی اور دھمکی آمیز رویوں سے عوام کو مؤثر تحفظ دیتے ہیں یا نہیں۔لارڈ میکڈونلڈ کی رپورٹ حکومت کو پیش کی جا چکی، باضابطہ حکومتی ردعمل اور رپورٹ کی اشاعت سے قبل اس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…