بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

پاکستان ایران سے ناراض ہو گیا ہےیہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے۔۔۔جاوید چوہدری کا حیران کن انکشا ف

datetime 16  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ پاسدران انقلاب ،مشرق سطیٰ کو کمزور کررہا ہے ،

یہ گریٹر اسرائیل بنوا کرہی چھوڑیں گے، بدقسمتی کہ اس وقت امریکا ایران کے درمیان کوئی ملک نہیں،پاکستان بھی ایران سے ناراض ہے۔انہوں نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت امریکا ایران کے درمیان کوئی ملک نہیں جو موجودہ صورتحال کو سنبھال سکے ،پاکستان ایران سے ناراض ہے، پہلے ایران ناراض ہوا تھا لیکن اب پاکستان ایران سے ناراض ہے۔

یہ ناراضگی اس خط سے شروع ہوئی جو دینے کیلئے محسن نقوی ایران گئے تھے۔ ایرانیوں کا کلچر ہے جب پیچھے دوڑتے ہیں تو یہ پھر پہاڑ پر چڑھتے ہیں، محسن نقوی وہاں چھ مرتبہ گئے، جب اتنے سینئر وزیر کو چھ مرتبہ بھیجیں گے تو اس سے کرائسز پیدا ہوگا۔ایرانیوں کو محسوس ہوا کہ شاید پاکستان کی کوئی بہت زیادہ مجبوری ہے۔پھر جب مجتبیٰ خامنہ ای کو خط دیا گیا تو اس پر بھی مائنڈ کیا کہ مشورہ دینے وال پاکستان کون ہوتا ہے؟ جبکہ پاکستان نے مشورہ دیا تھا کہ بہترین وقت ہے کہ معاملات کو حل کریں، امریکی اس وقت معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں اگر آپ ضد کریں گے تو اس کا نقصان ہوگا، یہ بڑا مئودبانہ درخواست پر مبنی خط تھا لیکن ایرانیوں نے اس کا برا منایا۔
پھر بعد میں آپ دیکھیں کہ پاکستان میں نہیں آئے، پھر سوئٹزرلینڈ نہیں گئے بعد میں گئے۔ پھر انہوں نے قطر اور عمان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایران کو محسوس ہورہا تھا کہ پاکستان کا پروفائل بہت بلند ہورہا ہے، پاکستان اس چیز کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ یہ سب کچھ پاسدران انقلاب کررہے تھے، ایران میں سیاسی حکومت پاسدران کی کٹھ پتلی ہے، اب پاسدران کی کوشش ہے کہ سیاسی لیڈرشپ کو ہٹا کرتمام عہدوں پر پاسدران آجائیں ۔پاسدران انقلاب ایران اور مڈل ایسٹ کو کمزور کررہے ، یہ گریٹر اسرائیل بنوا کر ہی رہیں گے۔اب دنیا امریکا کے ساتھ شامل ہورہی ہے ، دنیا کو محسوس ہوا کہ ایران معاملات کو حل نہیں کرنا چاہتا۔پہلے لوگ امریکا کے خلاف تھے، اب یورپ ، نیٹو سب امریکا کے ساتھ مل رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…