پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے نکل گئے، شہری کو بینک سے بروقت میسج آیا نہ الرٹ!

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)شہری کے اکاؤنٹ سے 28 لاکھ روپے سے زائد رقم نکلنے پر بھی بینک کی جانب سے بروقت کوئی میسج ملا اور نہ ہی کوئی الرٹ۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک سے متعلق ایک شکایت پر متاثرہ شہری کی مکمل رقم بازیاب کروا لی۔

شکایت کنندہ نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ ان کے اکاؤنٹ سے 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب مختلف آئی بی ایف ٹیز اور راست پیمنٹس کے ذریعے 28 لاکھ 39 ہزار 500 روپے ان کی مرضی کے بغیر نکلوا لیے گئے۔مذکورہ لین دین کے حوالے سے موبائل پر بینک کی جانب سے کوئی الرٹ موصول نہ ہونے کی وجہ سے شہری بروقت اس فراڈ سے آگاہ نہ ہو سکے۔ شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے بینک حکام سے متعلقہ ریکارڈ طلب کیا۔

مکمل چھان بین اور شواہد کی روشنی میں بینک انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے متاثرہ شہری کی مکمل رقم 28 لاکھ 39 ہزار 500 روپے نجی بینک کی جانب سے بازیاب کروا کر شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ میں واپس منتقل کروا دی گئی۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہری مالیاتی اور بینکاری فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ کسی بھی مشکوک لین دین یا فراڈ کی صورت میں فوری طور پر ایف آئی اے سے رابطہ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…