اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی،
جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے مقرر ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہو گیا۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 994 ڈالر پر آ گیا۔



















































