اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 16  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف حصوں میں موسم کی صورتحال سے متعلق پیشگوئی جاری کرتے ہوئے

متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی ہے، جبکہ بعض شہروں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ شہر میں آسمان زیادہ تر صاف رہے گا، تاہم نمی میں اضافے کے باعث حبس کی شدت محسوس کی جائے گی۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 جبکہ کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا تقریباً 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور نمی کا تناسب 73 فیصد تک رہ سکتا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن بھر گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ صبح کے وقت درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تقریباً 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور نمی کا تناسب 47 فیصد سے زائد رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال اور جہلم میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ اسی طرح پشاور، دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، کرم، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، گجرات، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال اور منڈی بہاؤالدین سمیت کئی علاقوں میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، سانگھڑ، دادو، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں بھی بارش یا بوندا باندی کا امکان موجود ہے۔ کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں جنوب مغرب سے تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے مختلف اضلاع آواران، خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں بھی چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…