اتوار‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2026 

فیصل آباد،قرض کے بدلے شوہر ہاتھوں فروخت ہونے والی تین بچوں کی ماں نادیہ کی کہانی نے دل دہلا دیئے

datetime 16  جولائی  2026 |

مکو آ نہ (این این آئی)فیصل آباد کے علاقے کوکیاں والا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر نے قرض کے تنازع کے بعد اسے اپنے ایک دوست کے حوالے کر دیا، جہاں اسے مبینہ طور پر جبری نکاح، تشدد اور دیگر سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

متاثرہ خاتون نادیہ، جو اس وقت مدن پورہ میں اپنی والدہ کے گھر مقیم ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کی شادی تقریباً بارہ برس قبل عثمان نامی شخص سے ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ ان کے مطابق شادی کے بعد خاندان کرائے کے مکان میں منتقل ہوا، جہاں شوہر نے اپنے ایک دوست شہزاد، جو پیشے کے اعتبار سے پراپرٹی ڈیلر ہے، سے قرض حاصل کیا۔خاتون کے مطابق قرض کی واپسی کے معاملے پر شوہر نے انہیں مبینہ طور پر اپنے دوست کے حوالے کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں شوہر دو بچوں کو ساتھ لے کر چلا گیا، جبکہ انہیں اور ان کے کم عمر بیٹے کو اسلحے کے زور پر ایک دوسرے مقام پر منتقل کیا گیا اور اہل خانہ سے رابطہ بھی منقطع کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ بعد میں ان کے نام پر مبینہ طور پر جعلی طلاق نامہ تیار کیا گیا، شناختی دستاویزات پر زبردستی دستخط اور انگوٹھے لگوائے گئے، اور بعد ازاں دھمکیاں دے کر ان سے جبری نکاح کرایا گیا۔ ان کے بقول اس دوران انہیں مسلسل ہراساں کیا گیا اور ایک سال تک مختلف نوعیت کے ظلم کا سامنا کرنا پڑا۔نادیہ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائیوں نے طویل تلاش کے بعد انہیں واپس گھر پہنچایا، تاہم ان کا ایک کم عمر بیٹا اب بھی مبینہ طور پر ملزم کے پاس ہے، جبکہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…