بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کولمبو ٹیسٹ‘پاکستان نے اسپن کا جال بننا شروع کردیا

datetime 23  جون‬‮  2015
during the 2015 ICC Cricket World Cup match between South Africa and Pakistan at Eden Park on March 7, 2015 in Auckland, New Zealand.
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گال(نیوز ڈیسک) پاکستان نے کولمبو ٹیسٹ کے لیے بھی اسپن کا جال بننا شروع کردیا۔کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ گال میں یاسر شاہ نے کمال کردکھایا، سلو بولرز کو بہترانداز میں کھیلنے والے آئی لینڈرزکا ہوم گراو¿نڈ پر شکار بڑا کارنامہ ہے، نوجوان بیٹسمین بھی چیلنج قبول کرنے لگے ہیں، سیریز جیتنے کیلئے کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ کے آخری روز یاسر شاہ کی اسپن گیندوں نے آئی لینڈرز کو گھماکر رکھ دیا تھا۔کپتان مصباح الحق اس کامیابی پر مسرور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یاسر شاہ کے کیریئرکا ابھی آغاز ہے،اس نے آگے بڑھ کر ایک چیلنج قبول کرتے ہوئے پاکستانی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا، اسپن بولنگ کو بہتر کھیلنے والی ٹیموں میں شمار ہونے والے سری لنکاکے ہوم گراو¿نڈ پر 7وکٹیں حاصل کرنا واقعی بڑا کارنامہ ہے،البتہ لیگ اسپنر کو عظیم بولرز کی صف میں جگہ بنانے کیلیے بڑی محنت درکار ہوگی،امید ہے کہ اگلے دونوں ٹیسٹ میں بھی وہ اہم کردار ادا کریں گے،انھیں ایشین کنڈیشنز کے ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔کپتان نے کہا کہ سرفراز، اسد شفیق اور اظہر علی جیسے نوجوان بیٹسمین بھی اب ذمہ داری اٹھانے اور چیلنج قبول کرنے لگے ہیں لیکن سیریز جیتنے کیلئے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ جنید خان انجری کے بعد واپس آئے ہیں،انھیں ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، پیسر کی صلاحیتوں پر اعتماد برقرار ہے تاہم کولمبو ٹیسٹ سے قبل دیکھیں گے کہ تکنیکی طور پر ہمارے پلان میں ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…