منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

مون سون کی آمد، ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

datetime 28  جون‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مون سون کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے متوقع ہے جس کے تحت ملک کے شمال مشرقی علاقوں، پنجاب اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مون سون ہوائیں ابتدائی طور پر شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے علاقوں کو متاثر کریں گی جبکہ یکم جولائی سے پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے امکانات کم ہیں اور 5 جولائی تک صوبے میں نمایاں بارشوں کی توقع نہیں ہے۔

کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا کم دبا کا نظام آئندہ دنوں میں سندھ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بارشیں ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت میں بھی جون کے دوران معمول سے 43 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کا اثر خطے کے موسمی نظام پر پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…