منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

ننگے پاؤں والا

datetime 17  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ان جیسا شرابی شاید ہی کوئی اور ہو ۔ہر وقت نشے میں دھت رہتے ۔ کبھی کبھی تو اتنی پیتے کہ اپنا کوئی ہوش ہی نہ رہتا۔ لوگ انہیں دیکھتے اور انکی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ۔ایک دفعہ نشہ و مستی کی حالت میں کہیں جارہے تھے۔ اسی حالت میں کاغذ کا ایک ٹکڑا پڑا ہوا ملا جس پر بسم اللہ لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے اس کاغذ کو اٹھا کر صاف کیا اور عطر سے معطر کیا۔ پھر ایسی جگہ رکھا جہاں بے ادبی ہونے کا خوف نہ تھا۔

اسی رات خواب میں اللہ تعالیٰ نے ایک بزرگ کو حکم فرمایاکہ تم جا کر فلاں سے کہہ دو ”تم نے ہمارے نام کی عزت کی اور اس کو معطر کرکے بلند جگہ پر رکھا ہم بھی اسی طرح تم کو پاک کرکے تمہارا مرتبہ بلند کریں گے۔“یہ حکم سن کر وہ بزرگ حیران ہوئے اور انہوں نے دل میں سوچا کہ وہ شخص تو ایک فاسق و فاجر آدمی ہے یقینا میرا خواب غلط ہے چنانچہ وہ وضو کرکے دوبارہ سو گئے اب کی دفعہ بھی خواب میں وہی حکم ہوا لیکن قوت متصورہ کی غلطی سمجھ کر تیسری بار وضو کرکے پھر سو گئے۔ پھر وہی خواب دیکھا۔چنانچہ وہ بزرگ صبح اٹھ کر ان کے گھر تشریف لے گئے اور دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ شراب خانے میں ہوں گے اور وہاں سے پتہ چلا کہ وہ نشے میں بے سدھ پڑے ہیں۔بزرگ نے لوگوں سے کہا تم اس سے کہو کہ میں اسے پیغام دینا چاہتا ہوں“ لوگوں نے جا کر انہیں بتایا۔ انہوں نے کہا پوچھ کر آﺅ ” کس کا پیغام ہے“۔بزرگ نے کہا اللہ تعالیٰ کا پیغام لایا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا نام سنتے ہی وہ ڈر گئے اور رو پڑے کہ نہ جانے موت کا پیغام ہے یا عتاب الٰہی کا ۔ ڈر کی وجہ سے نشہ ہرن ہو گیا۔ اردگرد سے لوگوں کو ہٹا دیا۔اور نہایت توجہ اور ادب سے پیغام سنا ۔ پیغام سنتے ہی دل پر ایسا اثر ہوا کہ فورا” توبہ کی۔دوستوں سے کہا

”اب تم اس کام میں مجھے ہرگز نہ دیکھو گے“۔ توبہ کے بعد انہوں نے ریاضت و مجاہدہ شروع کیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے نام میں ایسی برکت پیدا کر دی کہ جو کوئی سنتا اسے راحت حاصل ہوتی۔.ننگے پاؤں رہتے اس لیے حافی ( ننگے پاؤں والا ) مشہور ہوگئے لوگوں نے ان سے ننگے پاﺅں چلنے کی وجہ پوچھی تو فرمایا کہ توبہ کے وقت ننگے پاﺅں تھا۔ اب مجھے جوتا پہنتے ہوئے شرم آتی ہے۔ حضرت امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ جیسے بڑے اللہ والے اکثر انکی خدمت میں آیا کرتے تھے۔اولیا اللہ میں انہیں خاص مقام حاصل ہے ۔ دنیا انہیں حضرت بشر حافی رحمتہ اللہ علیہ کے نام سے جانتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…