منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں

datetime 16  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ریٹائرڈ کرنل انعام الرحیم نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کی جانب سے جیل میں عمران خان سے رابطے قائم کرنے کی کوششوں سے متعلق تمام شواہد موجود ہیں۔ ان کے مطابق فیض حمید نے ٹاپ سٹی کے مالک کی دو قیمتی گاڑیاں حاصل کر کے اُس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار اور ان کے صاحبزادے کو تحفے میں دیں، جن میں سے ایک گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور کیس کا حصہ بنائی جا چکی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) انعام الرحیم نے کہا کہ جنرل فیض یہ اقدامات اس اعتماد کے ساتھ کر رہے تھے کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی ہونے کے ناطے ان کا کوئی احتساب نہیں ہوگا اور معاملات دبے رہیں گے، تاہم موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ ادارے کے اندر نظم و ضبط قائم کرنا ضروری ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دستیاب شواہد کے مطابق 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب متعدد افراد اور کچھ یوٹیوبرز جنرل فیض کے فارم ہاؤس میں پناہ لیے ہوئے تھے، اور فیض حمید 9 مئی سے پہلے، دورانِ واقعات اور بعد میں ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ انعام الرحیم کے مطابق جنرل فیض بار بار موبائل سمز تبدیل کرتے اور کسی ایک فرد کو نیا نمبر دے کر باقیوں تک پہنچانے کی ہدایت کرتے تھے، مگر انہیں یہ علم نہیں تھا کہ ان سے جڑے تمام افراد کی کالز ریکارڈ ہو رہی ہیں اور نئی سم چند ہی منٹوں میں سسٹم کا حصہ بن جاتی تھی۔کرنل (ر) انعام الرحیم نے مزید بتایا کہ جنرل فیض کی گرفتاری کے بعد جب فوج نے ان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون تحویل میں لیا تو ان میں کئی حساس اور خفیہ دستاویزات برآمد ہوئیں، جو ان کے پاس ہونا قواعد کے خلاف تھا۔

ان کے بقول، شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنرل فیض پی ٹی آئی کے بعض سیاسی رہنماؤں اور یوٹیوبرز سے رابطے میں تھے اور انہیں ہاتھ سے تحریر شدہ ٹویٹس اور یوٹیوب پروگراموں کے لیے مواد ارسال کرتے تھے، جو اب تحویل میں لے لیا گیا ہے۔انعام الرحیم کے مطابق جنرل فیض یہ تحریری مواد شوقیہ طور پر محفوظ رکھتے تھے تاکہ بوقتِ ضرورت استعمال کیا جا سکے، مگر درحقیقت وہ خود اپنے خلاف شواہد اکٹھے کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن اشیا کی برآمدگی ہوئی، انہیں جنرل فیض نے سمری ٹرائل کے دوران تسلیم بھی کر لیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…