منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

موٹرویز اور قومی شاہرائوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی

datetime 13  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)حکومتی کفایت شعاری اور ایندھن بچت پالیسی موٹرویز اور قومی شاہرائوں پر گاڑیوں کی حد رفتار میں کمی کر دی گئی ہے،

اقدام وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں توانائی کے موثر استعمال اور ایندھن کی بچت کو فروغ دینے کیلئے کیا گیا ہے۔نئی ہدایات کے مطابق موٹرویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کی حدِ رفتار 120کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مسافر بردار گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کی حد رفتار 110کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی ویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کی حد رفتار 100کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ مسافر بردار گاڑیوں اور مال بردار گاڑیوں کی حد رفتار 80کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے ترجمان انسپکٹر ثاقب وحید نے کہا ہے کہ پولیس نے نئی حدِ رفتار سے متعلق ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…