اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے

datetime 15  دسمبر‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔ایک جانب ان کی فلم کس کس کو پیار کروں ٹو 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن فور کی ایک قسط میں خصوصی شرکت کی ہے جو خاصی مقبول ہو رہی ہے۔شو کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نوجوت سنگھ سدھو نے بیک اسٹیج تصاویر شیئر کیں جن میں پریانکا چوپڑا کو کپل شرما، ارچنا پورن سنگھ اور سنیل گروور کے ساتھ دیکھا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار ہوتے ہیں۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما نے سخت حالات میں جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی اور آج ان کی مجموعی دولت تقریبا 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔والد کے انتقال کے بعد کپل شرما نے کم عمری میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور پی سی او اور ٹیکسٹائل مل میں معمولی نوکریاں کیں۔ان کی زندگی کا رخ اس وقت بدلا جب انہوں نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتا، جس کے بعد کامیڈی سرکس اور کامیڈی نائٹس ود کپل نے انہیں گھر گھر مشہور کر دیا۔بعد ازاں نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو کے ذریعے انہوں نے نئی کامیابی حاصل کی، جہاں رپورٹس کے مطابق وہ فی قسط پانچ کروڑ روپے تک کماتے ہیں۔کپل شرما ممبئی میں رہائش پذیر ہیں، ان کے پاس قیمتی جائیدادیں، لگژری گاڑیاں اور کینیڈا میں کیفے بزنس بھی موجود ہے، جو ان کی کامیابی کی واضح مثال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…