پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کے قتل سے متعلق مزید تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں، جن سے واقعے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ یہ دوہرا قتل جائیداد، خصوصاً پلاٹ کے تنازعے پر کیا گیا۔صحافی محمد عمیر کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے چند روز قبل اس کیس کی تحقیقات ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز کے حوالے کی تھیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن کی سربراہی میں قائم خصوصی ٹیم نے پیشہ ورانہ انداز میں کیس کو ٹریس کیا۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزم عثمان حیدر نے اپنی اہلیہ اور بیٹی کو اپنی ہی گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے وقت اہلیہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر جبکہ بیٹی پچھلی نشست پر موجود تھی، اور واردات رنگ روڈ کے قریب پیش آئی۔ قتل کے بعد ملزم نے پہلے اہلیہ کی لاش کو دفنایا اور بعد ازاں بیٹی کی لاش کاہنہ کے علاقے میلہ رام میں چھپا دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 25 ستمبر کو پیش آیا تھا۔مزید بتایا گیا کہ دوہرے قتل کے بعد ملزم نے گاڑی کی صفائی کی اور شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ دورانِ تفتیش اس نے بیان دیا کہ اس کی اہلیہ اور بیٹی پلاٹ خریدنے سمیت دیگر مطالبات کر رہی تھیں، جبکہ اس کے پاس موجود رقم پہلے ہی بہن بھائیوں کی شادیوں پر خرچ ہو چکی تھی۔

ان مطالبات پر شدید غصے میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ذرائع کے مطابق ملزم تقریباً دو ماہ تک پولیس کو گمراہ کرتا رہا اور خود ہی اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔ تاہم تفتیشی ٹیم نے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی، جس سے خون کے نمونے اور دیگر اہم شواہد حاصل ہوئے۔ شواہد سامنے آنے پر ملزم زیادہ دیر تک انکار نہ کر سکا اور بالآخر اس نے جرم کا اعتراف کر لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…