کراچی(این این آئی)پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بیٹے اکبر لیاقت علی خان کراچی میں انتقال کرگئے۔اکبر لیاقت علی خان گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔سابق صدرمملکت آصف علی زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،گورنرسندھ کامران ٹیسوری،وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اکبر لیاقت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مرحوم کی زندگی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن اللہ پاک کو یہی منظور تھا۔مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر شرقی کو مرحوم کی تدفین کے انتظامات کے لئے ورثا کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔اکبرلیاقت علی گردے کے عارضے کے باعث نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور سندھ حکومت کی جانب سے ان کا علاج کرایا جا رہا تھا۔