اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تجزیہ کار نوید الہٰی نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی تقرری کے موقع پر پاکستانی میڈیا سے زیادہ بھارت کے میڈیا پر اس ایشو پر بات کی گئی ہے ۔ ایک ویڈیو میں انکا کہنا تھا کہ نئے
آرمی چیف کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا پر ایشو موضوع بنا رہا ہے ۔ پاکستان میں تجزیہ کاروں کا رجحان سیاسی امور پر رہا لیکن بھارت میں نئے آرمی چیف عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کے بارے میں منفی کوریج کی گئی ہے ۔ نوید الہیٰ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا پر عاصم منیر کےحوالے سے کہا گیا کہ عاصم منیر سخت مزاج اور اصول پر چلنے والے انسان ہیں ،وہ ڈی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اس لیے انکا عاصم منیر کے حوالے سےانکا بھارت کیلئے سخت نقطہ نظر ہو گا ۔نوید الہیٰ کا مزید کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈہ کرتا رہا کہ جنرل عاصم منیر برطانیہ اور امریکہ کی اکیڈمیز سے نہیںگئے اس لیے سخت ہونگے ۔ انکا امریکہ کے بجائے چین کی جانب جھکائو ہو گا وہ سعودی عرب میں بھی تعینات رہے اس لیے وہاں کی قربت ہو گی ۔