لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔عمران خان سے زمان پارک میں لاہور تنظیم کے عہدیداروںاور بانی کارکنان نے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا کہ میںاپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا۔آپ لوگ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں، آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں اور میں آپ کے رابطے میں ہوں، فیڈ بیک لیتا رہوں گا، پہلے بھی نظریے پر آئے اور اب بھی نظریے پر بڑھنا ہے۔