پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانے کے لئے کیا کرنا لازمی ہوگا‘ قانونی ماہرین نے بتا دیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ماہر قانون ابوذر سلمان نیازی نے کہا ہے کہ کسی صوبے میں گورنر راج لگانے کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کرانا لازمی ہوگا۔انہون نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے لئے پارٹی صدر یا پارلیمانی پارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی

کیونکہ آئین کے تحت پارلیمانی امور میں پارٹی صدر نہیں بلکہ پارلیمانی پارٹی کے فیصلوں کو دیکھا جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی کو آئین اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار دیتا ہے،اگر پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پارٹی صدر نہیں روک سکتے تاہم تحریک عدم اعتماد آنے کی صورت میں وزیراعلی اسمبلی تحلیل نہیں کرسکتے۔انہوںنے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد گورنر راج کو تحفظ دیا گیا ہے، آرٹیکل 232 کے تحت جنگ کی صورت میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے جبکہ آرٹیکل 234 کے مطابق گورنر راج اندرونی خلفشار یا غیر یقینی صورتحال میں بھی لگایا جا سکتا ہے۔دونوں صورتوں میں گورنر راج لگانے کے لیے اسمبلی سے قرارداد منظور کرانا ہوگی، اگر قرار داد منظور نہیں ہوتی ہے تو پھر گورنر راج کے نفاذ کے لیے صدر کی منظوری چاہیے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…