ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بابر اعظم2022ء کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(مانیٹرنگ ڈیسک / این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پرفارمنس کی خرابی کے باوجود 2022ء کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ 28سالہ قومی ٹیم کپتان نے 44اننگز میں 51.87 کی اوسط سے 2075 بین الاقوامی رنز بنائے

جن میں 6سنچریاں جبکہ 14نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ قومی ٹیم کے کپتان نےT20 ورلڈ کپ 2022ء کی اپنی واحد نصف سنچری بلیک کیپس کے خلاف درج کی، جس سے نہ صرف ان کی ٹیم کو 153 رنز کا تعاقب کرنے میں مدد ملی بلکہ رواں سال میں 2000 بین الاقوامی رنز بھی مکمل کر لیے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لازمی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر بابر اعظم نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر شیئر کی۔بابر اعظم نے ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ لکھا کہ لڑکوں کے ساتھ لازمی تصویر۔کپتان کی پوسٹ کو انسٹاگرام پر تقریباً 3لاکھ جبکہ ٹوئٹر پر 50 ہزار کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…