ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں شدید برفباری کا امکان

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبوک(این این آئی)سعودی شہر تبوک موسم سرما کی برفباری کے باعث سفید چادر اوڑھنے کی تیاری کررہا ہے۔ قبرص میں سردی کی شدید لہرکی وجہ سے تبوک میں شدید برفباری ہوگی۔ناردرن نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے ڈائریکٹر فرحان العنزی نے تصدیق کی

کہ تبوک کے علاقے کوہ اللوز کی چوٹیوں اور دو خطوں علقان اور الزیطہ پر برف باری قریب آگئی ۔ یہ انتہائی سرد قطبی دبا کی وجہ سے ہوتا ہے جب سرد ہوائیں قبرص اور جنوبی ترکی کے راستے سے چلتی ہیں۔ اسے قبرص کا کم درجہ حرارت بھی کہا جاتا ہے۔العنزی نے وضاحت کی کہ سعودی عرب کے شمال میں ہونے والی برف باری خاص طور پر ” کوہ اللوز ” کا انحصار قطبی دبا کی گہرائی اور نقل و حرکت کے راستے پر ہے جس میں مناسب نمی کی دستیابی بھی ہوتی ہے۔ یہ دبا جنوب کی طرف گہرائی میں جا کر پہاڑوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے تبوک کے مغرب میں کوہ حسمی متاثر ہوتا ہے یہ دبا تبوک کے جنوب میں کوہ الحرہ پر شاذو نادر ہی پہنچ پاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برف باری مملکت کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بناتی ہیں، اس سے دیگر علاقے متاثر نہیں ہوتے۔ حالانکہ یہ علاقے سروات پہاڑ سے قدرے بلند ہیں تاہم ہوا کے کم دبا کے راستے میں یہ علاقے گہرائی میں ہیں اس لئے یہ برفباری سے محفوظ رہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…