پہلا ٹیسٹ؛ انگلینڈ کیخلاف کون سے دو کھلاڑی ڈیبیو کرسکتے ہیں؟
راولپنڈی(این این آئی)قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز میں ڈیبیو کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اسپنر ابرار احمد (آج)یکم دسمبر سے شروع ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں راولپنڈی میں اپنا انٹرنیشنل ٹیسٹ ڈیبیو کرسکتے ہیں۔حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز میں انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی کی جگہ لینے کیلئے
مضبوط امیداوار ہیں جبکہ قائد اعظم ٹرافی میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرنے پر اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیسٹ کیپ ملنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں
انگلش ٹیم کے خلاف گرین شرٹس کے تین آل راؤنڈرز کے ہوسکتے ہیں ان میں محمد نواز، فہیم اشرف اور سلمان علی آغا کے نام زیر غور ہیں۔ٹیم میں کپتان بابراعظم،
محمد رضوان، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، سلمان علی آغا، محمد نواز، فہیم اشرف، حارث رؤف، نسیم شاہ، اور ابرار احمد شامل ہیں۔