مریدکے(این این آئی)مریدکے جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب باراتیوں کی ویگن سڑک کنارے کھڑی اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کیساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک لڑکی انایا موقع ہر جاں بحق ہوگئی جبکہ بچوں اور خواتین سمیت گیارہ باراتی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے سے لاہور میو اسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔