انقرہ(آئی این پی) ترک صدر کی آواز پر عوام نے لبیک کہتے ہوئے 900 ملین ڈالرز کو مقامی کرنسی میں بدل ڈالا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی مداخلت کےبعد ترکش لیرا کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فنانس مارکیٹ میں اربوں ڈالر انفلو کےبعد ترکش لیرا کی قدر50فیصد بڑھ گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدر نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ غیر ملکی کرنسی کو مقامی کرنسی میں تبدیل کرالیں تاکہ ترکش لیرا کی گراوٹ کو مستحکم کیا جاسکے، ترک عوام نے طیب اردوان کی اپیل پر لبیک کہا اور صرف جمعے کے روز ترک عوام نے900ملین ڈالر کو ترکش لیرا میں بدل کر تاریخ رقم کردی۔ایردوان حکومت کی اسکیم کےمطابق زرمبادلہ ترکش لیرا میں ڈپازٹ کرنا ہوگا، ترک صدر کے اقدام اور عوام کے زبردست ردعمل کے باعث جمعے کے روز ترکش لیرا ایک ڈالر کے مقابلے میں11.8پربند ہوا جبکہ کاروباری ہفتے کےآغاز میں ترکش لیرا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح18.4کا تھا۔ایردوان حکومت نے فاریکس ڈپازٹس پر نقصان کی تلافی کا بھی وعدہ کیا ہے، مقامی کرنسی کو مستحکم کرنے کے لئے ترک حکومت نےایک ہفتے میں منی مارکیٹ میں 8 ارب ڈالر سپلائی کیے جبکہ معاہدے کے تحت منی مارکیٹ ڈیلرز نے پیر اور منگل کو ڈالرز فروخت نہیں کیے۔