راولپنڈی ( این این آئی)راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بعدراولپنڈی لئی ایکسپریس کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑگیا،حلقے سے منتخب رُکن قومی اسمبلی اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمدکی کوششوں سے چند ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے اس انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے کی
منظوری دی گئی تھی جس کے بعدشہربھرمیں اس سلسلے میں خیرمقدمی بینرزبھی لگائے گئے لیکن تاحال اس منصوبے کے لئے کوئی ابتدائی کاغذی کارروائی بھی مکمل نہیں ہوسکی ہے،یہ منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جانا ہے لیکن اس سلسلے میں تاحال کوئی عملی اقدامات نظرنہ آنے سے شہریوں میں مایوسی پھیل رہی ہے،ذرائع کے مطابق فنڈزکی دستیابی اس منصوبے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے جس کے بعداس سلسلے میں شروع کی گئی خیرمقدمی مہم بھی تقریبا ختم ہوچکی ہے،اس سڑک کے بننے سے نہ صرف روزگارکے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس سے راولپنڈی شہرسے ٹریفک کا بوجھ کم کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔