جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

’’کروناوباء نے بھارت میں تباہی مچا دی‘‘ مودی کی مقبولیت کا گراف انتہائی نچلی سطح پر آگیا

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بھارت میں کورونا کی مہلک وبانے دیہی علاقوں کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ شہر پہلے ہی وبا کی شدید لپیٹ میں ہیںکشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے نریندر مودی کی بدانتظامی کے باعث وہ پوری دنیا میں شدید تنقید کی زر میں ہیں اور لوگ وبا کو

سنجیدہ نہ لینے انہیں اور انکی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وبائی مرض سے بری طرح دوچار ہونے کی وجہ سے مودی کی مقبولیت کا گراف انتہائی نچلی سطح پر آگیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی ایک رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کے دیہی علاقوں میں لاوارث لاشیں کورونااموات میں اضافے کی نشاندہی کر رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ مہک وبا بھارت کے دیہات میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے لیکن مودی کی فسطائی حکومت وبائی صورتحال سے نمٹنے میں سراسر ناکام ہے ۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ شمشان گھاٹوں میں لاشیں جلانے کے خوفناک مناظر مودی کے بھارت میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈیٹا انٹلیجنس کمپنی ’’Morning Consult’s tracker ‘‘ کا کہنا ہے کہ بھارت کا کوروما معاملہ مودی کی حمایت کی بنیاد کو کھاٹ کھا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی سیاسی جماعتیں اور بین الاقوامی میڈیا نریندر مودی کو ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا ذمہ دار مودی کو قرار دے رہے ہیںکیونکہ کہ انہوں نے ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہریدوار میں ہندوؤں کے کمبھ میلے کی اجازت دی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارتی حکام کو گمراہ کن اور مکروہ پالیسیوں کے بجائے وبائی صورتحال سے نمٹنے کے حل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…