اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے پوش علاقے میں ایک بزرگ خاتون جو چہرے اور چال ڈھال سے کسی اچھے گھرانے کی فرد معلوم ہورہی ہیں وہ لوگوں سے سرِعام بھیک مانگتی پھر رہی ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر ایک رایگیر سے رہا نہ گیا اور اس نے خاتون کا کئی راستوں پر پیچھا کیا
جس سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون 12، 15 لاکھ کی گاڑی میں پیٹرول ختم ہونے کا بہانہ کرکے لوگوں سے پانچ پانچ سو روپے طلب کرتی ہیں جس پر لوگ ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کی مدد بھی کررہے ہیں جبکہ ویڈیو بنانے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ بزرگ خاتون کئی بار پیٹرول پمپ کے سامنے سے گزری ہیں اگر ان کو پیٹرول کی ضرورت ہوتی تو یہ بھروا لیتیں اور ان کے پاس اب تک کئی ہزار جمع ہوچکے ہیں -نجی ٹی وی جیو نیوز پر بھیجی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہگیر نے خاتون کو روک کر کئی سوال کیے جس کا انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا بلکہ آرام سے گاڑی میں بیٹھ کر پانی پیا اور چلی گئیں۔ جبکہ دوسری طرف ویڈیو بنانے والا شخص انھیں مستقل ڈراتا رہا کہ وہ کئی گھنٹوں سے ان کا پیچھا کر رہا ہے اور ان کی بہت سے ویڈیوز بنا چکا ہے جو وہ سوشل میڈیا پر ڈال کر خاتون کے خلاف قانونی کاروائی میں استعمال کرے گا البتہ خاتون پر ان باتوں کا کوئی اثر ہوتا دکھائی نہیں دیا-