مکوآنہ (این این آئی )پنجاب حکومت نے مچھلی کے شکار پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ ماہی پروری نے یکم جون سے 31 اگست تک مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی ہے۔ شکار روکنے کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دریائی پانیوں، جھیلوں اورنہری پانیوں میں مچھلی شکار جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی پر چالان بھی کئے جائیں گے۔ پابندی صوبائی، ڈویڑنل اور ڈسرکٹ سطح پر عائد کی گئی۔ جون سے اگست تک مچھلیوں کی افزائش اور انڈے دینے کا وقت ہوتا ہے جس وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ متعلقہ افسران کو ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شکار کرتا پکڑا گیا تو اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔