مکوآنہ (این این آئی ) مشہور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک ملازمین کیلئے لاکھوں روپیبونس کا اعلان کردیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں فیس بک کے ایک لاکھ نوے ہزار ملازمین کام کررہے ہیں جن میں سے 45000ملازمین عارضی بنیادوں پر رکھے گئے ہیں۔
کرونا وائرس کی عالمی وبائی صورتحال کیپیش نظر فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر کے تمام فیس بک ملازمین کو ایک ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک لاکھ 60ہزار روپے دیں گے۔ اس رقم کے اجر ا کا مقصد ملازمین کو کرونا وائرس کی وبائی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مدد فراہم کرنا ہے۔تاہم فی الحال یہ اعلان کل وقتی ملازمین کیلئے ہے۔یاد رہے کہ فیس بْک پہلے ہی 30 ہزار چھوٹے کاروباری و تجارتی اداروں کیلیے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کرچکا ہے تاکہ یہ ادارے بھی موجودہ عالمی بحران میں اپنے اْن ملازمین کو تنخواہیں ادا کرسکیں جو اس وقت کسی بھی وجہ سے کام پر نہیں آسکتے۔