واشنگٹن (آن لائن)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کی جانب راغب کرنیکے لیے انعامات کا اعلان کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے گورنر کا یہ اقدام ویکسینیشن بڑھانے کے عمل کا حصہ ہے جس کے تحت 15جون سے قبل
کورونا ویکسین لگوانے والے 10 افراد میں سے ہر ایک کو 1.5 ملین ڈالر دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ دیگر 30 افراد میں سے ہر ایک کو 50 ہزار ڈالر انعام میں دیے جائیں گے جب کہ پہلے 20 لاکھ افرادکو 50 ڈالرکے گفٹ کارڈ دیے جائیں گے۔خیال رہیکہ کیلی فورنیا 15 جون سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے،15 جون سے قبل ویکسین لگوانے والوں کو116.5 ملین ڈالر کے نقد اور گفٹ کارڈز دیے جائیں گے۔1.5ملین ڈالر پاکستانی روپیہ کے مطابق 23کروڑ سے زائد بنتی ہے ۔