جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گیس بحران کے خاتمے کیلئے انقلابی قدم۔۔۔روس کا 60 روز میں پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن قائم کرنے کا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن ) پاکستان اور روس نے گیس پائپ لائن تعمیر کے معاہدے پر دستخط کردئیے، 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی، منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن کی تعمیر کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ دونوں ممالک نے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

پاکستان کے سفیر شفقت محمود اور روس کے وزیر توانائی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے سے نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن کی تعمیر منصوبے پرپیش رفت تیز ہوگی۔ معاہدے کے 60 روز کے اندر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن قائم کی جائے گی۔یہ کمپنی پائپ لائن منصوبے پرعملدرآمد کرائے گی۔ معاہدے میں منصوبے کا نام بھی پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ نارتھ ساوتھ گیس پائپ لائن منصوبہ 2015 سے تاخیر کا شکار تھا۔ معاہدے سے توانائی کے شعبے میں پاک روس تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ منصوبے سے پاکستانی کمپنیوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔دوسری جانب04 مئی کو ترکمانستان کے سفیر نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور ٹاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں معاون خصوصی پاور و پٹرولیم تابش گوہر بھی موجود تھے۔ حماد اظہر نے کہا کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ٹاپی منصوبہ اہم ہے، ٹاپی منصوبے کی تکمیل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ حماد اظہر نے کہا کہ تاپی منصوبے میں گیس ترسیل معاہدہ تمام شریک ممالک کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا جائے گا۔ ترکمانستان سفیر نے کہا کہ ٹاپی منصوبے کو پایہ تکمیل پہنچنے کیلئے تمام شریک ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں ٹاپی منصوبے کی سیکورٹی کے معاملات جلد طے پا جائے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…