اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کےمالک جاوید آفریدی نے 360 مسافروں کے طیارے میں اکیلے سفر کر کے سب کو حیران کردیا۔تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر جاوید آفریدی نے طیارے کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کی کیپشن میں انہوں لکھا ہے کہ 360مسافروں کے طیارے میں اکیلئے سفر کر رہا ہوں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جاوید آفریدی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے تھے۔