خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ بچے نجی سکول چھوڑ کر سرکاری میں آ گئے، ”یہ ہے نیا پاکستان“،عمران خان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت اور وزیر تعلیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ بچے نجی سکول چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں داخلہ لے چکے ہیں۔ ’یہ ہے نیا پاکستان‘ جس کے لیے جدوجہد جاری ہے۔











































