پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے جبکہ تحریک انصاف کی سیاست کابنیادی نقطہ ’’تبدیلی ‘‘ہے ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیاپرپشاورحیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کی کچھ ویڈیوزاورتصویریں وائرل ہوئی ہیں اورجب ان کوسوشل میڈیاکے صارفین نے دیکھاتوحیران ضرورہوئے لیکن ساتھ ہی پی ٹی آئی کی حکومت کوداددینے پربھی مجبورہوگئے ۔یہ ویڈیوزاورتصویریں پشاور
میں حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس کے اندرونی عمارت کی تھیں جس میں وہ ایسے مناظردکھائی دیئے جیسے معلوم ہوتاتھاکہ یہ کسی پاکستانی ہسپتال کی حالت نہیں بلکہ کسی ترقی یافتہ ملک کاکوئی اہم اورمہنگاترین ہسپتال ہے ۔اس ہسپتال میں اب مریضوں کوتمام سہولتیں بغیرکسی سفارش کے مل رہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت کے احکامات پرعمل کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس نے صفائی ستھائی، طبی سہولیات اور تزئین و آرائش میں تمام نجی ہسپتالوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دو سو ارب روپے کی لاگت سے او پی ڈی اور آپریشن تھیٹر کی تعمیر نو کی گئی ہے جبکہ ہسپتال میں نئی مشینری کے ساتھ ساتھ مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے بیٹھنے کے لئے بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیںبلکہ اس ہسپتال کاتمام ڈیٹاکمپیوٹرائرزڈہے ،مریضوں کورجسٹریشن کارڈدیئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی جوافراد اس ہسپتال سے علاج کراکے جاتے ہیں ان کوبھی ایم آرکارڈزدیئے جارہے ہیں جس میں ان کی بیماری کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں تاکہ اگروہ دوبارہ آئیں توان کوکم وقت میں زیادہ سے زیادہ اوربہترین طبی امدادفراہم کی جاسکے ۔جس میں ان کی بیماری کے بارے میں تمام تفصیلات موجود ہوتی ہیں تاکہ اگروہ دوبارہ آئیں توان کوکم وقت میں زیادہ سے زیادہ اوربہترین طبی امدادفراہم کی جاسکے ۔