اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کردیا۔ای سی پی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملک بھر کے 70 ہزار سے زائد مجوزہ پولنگ اسٹیشنز کو گوگل میپ سے منسلک کیا گیا ہے
جبکہ اس اقدام کے بعد عوام گھر بیٹھے اپنے پولنگ اسٹیشن کے محل وقوع کا پتہ لگاسکیں گے۔اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لوگ گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر اور موبائل پر پولنگ اسٹیشن کا نقشہ، محل وقوع، تصویر اور گھرسے فاصلے کی معلومات حاصل کر سکیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کو بھی تمام پولنگ اسٹیشنز پر مزید کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔