اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت کی جانب سے کھیلنے، بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی پر پابندی عائد

datetime 27  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے بھارت کی جانب سے کھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے، یہ فیصلہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کے اجلاس میں باقاعدہ منظوری کے بعد کیا گیا۔چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کہاکہ عبیداللہ راجپوت کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا، جبکہ ان کا کیس مزید کارروائی کیلئے ڈسپلنری کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ڈسپلنری کمیٹی معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔چوہدری شافع حسین نے واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی کھلاڑی کو این او سی کے بغیر بیرونِ ملک کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،اس حوالے سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2026ء میں پاکستان کبڈی فیڈریشن قومی اور بین الاقوامی سطح پر 13ایونٹس کا انعقاد کرے گی تاکہ کھیل کے معیار اور کھلاڑیوں کی تیاری کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

چیئرمین نے کہا کہ خواتین کبڈی کے فروغ کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ایران سمیت دیگر مسلم ممالک کی کبڈی ٹیموں کو انڈور کبڈی ٹورنامنٹس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔چوہدری شافع حسین نے کہاک ہ پاکستان کبڈی فیڈریشن ہر سطح پر کبڈی کے فروغ اور کھیل کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے، تاکہ پاکستان کی نمائندگی بین الاقوامی میدان میں مزید مضبوط اور موثر بنائی جا سکے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…