منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجیٹل ہوگی، مراسلہ جاری

datetime 18  فروری‬‮  2026 |

حکومت پنجاب نے صوبے میں نقد ادائیگی کے بجائے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کے لیے نیا اقدام اٹھاتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ کاروباری لین دین کو مرحلہ وار کیش لیس بنایا جائے۔

سرکاری مراسلے کے مطابق دکانداروں اور تجارتی مراکز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ یا موبائل ایپ کے ذریعے رقم وصول کریں اور ہر دکان یا کاروباری مقام پر یہ سہولت نمایاں طور پر موجود ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طریقہ کار سے لین دین میں شفافیت بڑھے گی، نگرانی آسان ہوگی اور صارفین کو سہولت میسر آئے گی۔پٹرول پمپس کو بھی فوری طور پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے تحت وہاں کیو آر کوڈ اور موبائل پیمنٹ دونوں سہولتیں فراہم کرنا لازم ہوگا۔ مزید یہ کہ آئندہ کسی بھی پٹرول پمپ کا لائسنس اسی صورت جاری کیا جائے گا جب وہ آن لائن بکنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرے۔

حکام کے مطابق اس اقدام سے کاروباری سرگرمیوں میں شفافیت آئے گی اور شہریوں کے لیے لین دین محفوظ اور آسان ہوگا، جبکہ شہری حلقوں کا ماننا ہے کہ کیش لیس نظام سے فراڈ اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں کمی آئے گی اور بینکاری شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ملے گا۔

حکومت نے تمام کاروباری اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اندر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم مکمل طور پر فعال کر کے اس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…